05:14 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کار کے برساتی نالے میں بہنے کا المناک واقعہ، متاثرہ شخص ریٹائرڈ کرنل نکلا

اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے شخص کی شناخت ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کے طور پر ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، وہ اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ سرمئی رنگ کی کار میں گھر سے نکلے تھے۔ شدید بارش کے باعث سڑک پر پانی جمع ہو گیا، جس سے گاڑی بند ہو گئی۔ گاڑی دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کے دوران پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا اور دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے۔

پولیس، ریسکیو 1122، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ اور غوطہ خور ٹیم متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION